اشتہار

6 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

بحرین (زماسوات) 6 سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ میڈیکل رپورٹ میں جرم ثابت، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کے علاقہ لوئی ساتال میں 6 سالہ گونگا بہرا بچہ عجب خان کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی ایف آئی آر بچے کے نانا نے ملزم شیر خان سکنہ ٹانگون ساتال پر درج کی تھی۔ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کرکے میڈیکل رپورٹ کیلئے نمونے حاصل کئے، جس کے مطابق ملزم پر جرم ثابت ہوگیا۔ جس کے بعد حضرت عمر ولد مسافر جو اس مظلوم بچے کا نانا ھیں۔ نے تھانہ بحرین اکر رپورٹ درج کی۔ ایس ایچ او بحرین کے مطابق ملزم پر 377,53CPA کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

یاد رہے کہ تحصیل بحرین میں ایک ہفتے کے دوران بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے تین واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل مدین کے علاقہ تیرات درہ میں تیرہ سالہ بچہ اجمل کو جنسی ذیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز ایک اور واقع کس مدین میں پیش آیا جہاں مجیب نامی 10 سال کے بچے کو قتل کرکے لاش رات کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ تاہم پولیس نے ابھی تک ان پر جنسی ذیادتی بارے کچھ بیان نہیں کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اسی نوعیت کے پے درپے واقعات سے مقامی لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔

اشتہار

abuseChildkillMingoraPoliceRapeSwatswatvalleyبحرینپولیستھانہثابتجنسی تشددزیادتیساتالسواتقتلگرفتارمدین
Comments (0)
Add Comment

اشتہار