اشتہار

سوات، سرکاری پرائمری تعلیمی ادارے کھل گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات بھر میں پرائمری سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے، تمام سکولوں میں ایس او پیز کی پابندی لازم قرار ، ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی سرکاری پرائمری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔کورونا وباء کے باعث تعلیمی ادارے چھ ماہ تک بند رہے جو ایس او پیز کے تحت کھول دئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے روز بچوں کی حاضری خاصی اچھی رہی اور سکول کھلنے پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 214 پرائمری سکولز ہیں، 12 ہزار 592 سکول لڑکوں جبکہ 8 ہزار 622 سکولز لڑکیوں کے لئے ہیں۔صوبے کے پرائمری سکولوں میں تقریباً 30 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے حفاظت بھی کرنی ہے اور تعلیم بھی جاری رکھنی ہے، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اشتہار

Schools
Comments (0)
Add Comment

اشتہار