اشتہار

سوات ، آلودگی پھیلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا،اعلامیہ جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کالام ڈویلپمینٹ اتھارٹیز کے لئے رولز وضع کردئے گئے ہیں،محکمہ کھیل و ثقافت سیاحت،اثار قدیمہ اور امور نوجوانان خٰیبر پختونخوا کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کھدائی یا زمین سے پتھر نکالنے پر 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جائیگا بغیر اجازت واٹر سپلائی کنکشن لینے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،سڑک ،گلی یا نالے کو نقصان پہنچانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام پر 3 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں عائد ہونگی،مذبح خانہ کے بغیر جانور زبح کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا ،ناکسی آب اور پانی کے سپلائی کے لئے مین پائپ کو نقصان پہنچانے پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا غیر قانونی سپیڈ بریکر پر 20 ہزار جر مانہ عائد ہوگا ،تعمیراتی ملبہ ٹھکانے نہ لگانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا،پبلک یا پرائیویٹ علاقوں کے احاطے میں آلودگی پھیلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

اشتہار

Kalam Authority
Comments (0)
Add Comment

اشتہار