اشتہار

بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے اہینگرو ڈھیرئی میں آگ لگنے سے مکان جل کو خاکستر ہوگیا، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے اہینگرو ڈھیرئی میں افضل نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔(خبر جاری ہے )

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کافی دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے باعث مکان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اشتہار

Fire in House
Comments (0)
Add Comment

اشتہار