اشتہار

سوات میں سرکاری آٹے کی عام تھیلوں میں فروخت

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری آٹا دوسرےعام تھیلوں میں بند کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا تھا ،جس پر مینگورہ میں 3 آٹا ڈیلرز کو محمکہ خوراک نے دھر لیا  اوراسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض خان نے آٹا ڈیلروں کے دکانوں کو سیل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سرکاری آٹے کو دیگر عام تھیلوں میں بند کردیا جاتا ہے اور پھر اُسے دگنے داموں فروخت کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے انتظامیہ کو عوامی شکایات موصول ہوئی اور محکمہ فوڈ نے آٹا ڈیلروں کے خلاف کارروائی کی ،جس میں 3 دکانوں کا سیل کیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آٹا ڈیلروں کے خلاف کارروائی بدستور جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

اشتہار

Flour
Comments (0)
Add Comment

اشتہار