اشتہار

سوات پولیس نے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا

اشتہار

‎سوات (زما سوات) سوات پولیس نے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بحرین کے مقامی ہوٹل میں رہائش پزیر ایک آدمی جو اپنے آپ کو انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کا اہلکار ظاہر کر رہا ہے جس پر فوراً کاروائی کرتے ہوے ایس ایچ اُو بحرین اسلام الحق اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارا دوران چھاپہ نوسربازملزم امتیاز خان ولد رحم شیر سکنہ تھانہ بٹ خیلہ کو گرفتار کر لیا کاروائی کے دوران پولیس نے زیر حراست ملزم کے قبضے سے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے جعلی سروس کارڈ جس میں ملزم نے خود کو آئی ایس آئی کا صوبیدار ظاہر کیا تھا برآمد کر لی کاروائی میں پکڑے جانے والے نوسرباز نے پولیس کے سامنے دئیے گئے اعترافی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسکے پاس سروس کارڈ جعلی ہے جس کو اس نے خود بنائی ہے زیر حراست ملزم نے جعلسازی کے ذریعے ریاستی اداروں کے ساکھ کو مجروح کرنے اور دھوکہ دہی سے اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان جعلی سروس کارڈ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے اورا پنے آپ کو سہولت دینے کے لئے استعمال کرتا ہوں ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے پولیس کی اس کاروائی کو اہم کامیابی قرار دیکر ملزم کو عدالت سے عبرتناک سزاء دلانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کا عزم دہراتے ہوئے جعلسازی کے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متعلقہ پولیس حکام کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں ملزم امتیاز کے خلاف جرم 170-171-419-471تھانہ بحرین درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔

اشتہار

agencyagentarrestcardfakeisiPolicepurged cardSwatآئی ایس آئیاہلکارپولیسجعلیچھاپہزما سواتسواتسوات نیوزگرفتار
Comments (0)
Add Comment

اشتہار