اشتہار

فرانس کے سفیر کو احتجاجاً واپس فرانس بھیج دیا جائے،عبدالواسع

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع نے کہا ہے کہ محمد ؐ مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں،مسلمانوں کے دلوں سے انکی محبت کوئی نہیں نکال سکتا،مسلمان اس وقت تک مومن مسلمان نہیں ہوسکتا جس وقت تک اس کے دل میں پیغبر اسلام ؐ کی محبت نہ ہو،فرانس کے صدر مینیول میکرون نے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کو مجروح کیا ہے،موجودہ حکومت سے درخواست ہے کہ فرانس کے سفیر کو احتجاجاً واپس فرانس بھیج دیا جائے،اسی طرح مسلمانوں کو چاہیئے کہ فرانس کے تمام اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخواعبدالواسع نے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں جماعت اسلامی سوات کے نو منتخب امیر حمید الحق کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حوالہ کردیا ہے،اِنکی وجہ سے ملک کی معیشت تہس نہس ہوچکی ہے،مہنگائی وبے روزگاری،ادویات اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ حد تک اضافہ ہوا ہے اور ہو رہا ہے، موجودہ اپوزیشن پارٹیاں ملک اور عوام کی موجودہ حالات و مشکلات میں حکومت کے حصے دار ہیں،اگر اپوزیشن سچ میں حکومت گرانا چاہتی ہے تو استعفے دیکر حکومت گرائی جاسکتی ہے،جماعت اسلامی مروجہ پارٹیوں جیسی نہیں بلکہ ان سے پاک ہے،جماعت اسلامی کا مقصدپاکستان میں اسلامی نظام کے عوض خوشحال پاکستان کا قیام ہے۔انہوں مزیدنے کہا کہ جماعت اسلامی صوبہ بھر میں حکومت و مہنگائی کیخلاف جلسوں کا آغاز یکم نومبر کو باجوڑ میں جلسہ عام سے کریگی،اسی طرح22 نومبر کو سوات میں جلسہ عام ہوگاجسمیں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔حلف برداری تقریب سے نومنتخب امیر حمید الحق اور سابق امیر محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار

Jamat islami
Comments (0)
Add Comment

اشتہار