اشتہار

کبل، اوورٹیکنگ اورتیز رفتاری کے باعث 25 طلباء و طالبات زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ علیگرامہ میں سکول کے گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 طلباء وطالبات زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں صبح 8 بجے کے قریب سکولوں کو طلباء و طالبات لے جانے والی گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم چار گاڑیوں میں ہوا جس میں ایک سوزوکی اقراء سکول کانجو، ایک القلم سکول کبل، ایک گرلزکالج کبل اور ایک رکشہ شامل تھا۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 25طلباء و طالبات زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی ڈرائیوروں افسرعلی ولد باچا روان سکنہ ڈھیرئی کانجو اورقادر ولد یعقوب  سکنہ ملوچ  کے خلاف رپورٹ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم تیزرفتاری اور اووڑٹیکنگ کی وجہ سے ہوا۔

اشتہار

AccidentKabal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار