اشتہار

وزیراعظم کا دورہ، مکانباغ تا سیدوشریف روڈ بند، تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سوات کے لئے مکانباغ تا سیدو شریف روڈ کو بند ،روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سوات کا دورہ کریں گے اور گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے لئے مکانباغ تا سیدو شریف روڈ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ صبح سے ہی بندش کی وجہ سے روڈ پر تمام تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ سکولز مالکان نے رابطہ ہونے پر بتایا کہ انہوں نے بچوں کو جمعہ کے روز چھٹی دے رکھی ہے ۔

اشتہار

PM imran khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار