اشتہار

تحریک انصاف کا سوات میں جلسہ، کثیر تعداد میں کارکنان کی شرکت

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحریک انصاف کا جلسہ، کثیر تعداد میں لوگوں اور پارٹی کارکنان کی شرکت، عمران خان نے جلسے سے خطاب کیا اور صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح بھی کیا۔ سوات کے گراسی گراونڈ میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور لوگ شریک ہوئے، جلسے سے مراد سعید، وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر صوبائی قائدین نے خطاب کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کیا اور جلسے سے خطاب کیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوئی۔

اشتہار

PTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار