اشتہار

میاندم میں معمولی تکرار پر دو بھائیوں کو لہو لہان کردیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ میاندم میں چھری کے وار سے دو بھائی زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں معمولی تکرار پر ملزم ادریس ولد ایوب خان نے چھری کے وار کرکے دو بھائیوں اکرام،نازمین پسران زربلند کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار

injured
Comments (0)
Add Comment

اشتہار