اشتہار

سخرہ کے رہائشیوں نے حفاظتی پشتے تعمیر کرانے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل مٹہ سخرہ کے رہائشی خاندانوں نے علاقے میں حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا،روڈکی تعمیرکے وقت ہمارے گھروں کوحفاظتی پشتے سے دانستہ طورپر محروم رکھا گیا،مکانوں کے زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے، حکام توجہ دیں،اس حوالے سے تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ کے مضافات ملک پٹے کے رہائشی تازہ گل اور ان کے بھائی گل حیدر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے کیلئے مین روڈ سے چار کلو میٹر سڑک کی منظوری ہوئی جس پر کام مکمل ہوا جس سے ہمیں اطمینان اورخوشی ہوئی مگر روڈ تعمیر کرتے وقت ہمارے چندگھروں کیلئے حفاظتی پشتے تعمیر نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ان گھروں کے زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے یہاں پر اس وقت ہمارے کئی خاندان آباد ہیں جبکہ ساتھ ساتھ ہم نے اپنے مویشیوں کو بھی یہاں رکھا ہواہے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے سی اینڈڈبلیوکے حکام سے رابطہ کیا گیا جہاں پر ہمیں صرف یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر عملی کام نہیں ہوا بلکہ وہ لوگ روڈ کا کام مکمل کرنے کے بعد وہاں سے سامان اٹھا کر چلے گئے،انہوں نے کہاکہ سی اینڈڈبلیوحکام نے ہمیں پشتے تعمیر کرانے کیلئے سابقہ کونسلر عمررحمان کو ساتھ لانے کو کہاجس کے ہمارے ساتھ اختلافات ہیں اس کی سفارش نہ ہونے کے سبب ہمارے گھروں کو حفاظتی پشتوں سے محروم رکھا گیا جس کی وجہ سے ہمارے مکانات کے زمین بوس ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا پرزورمطالبہ کیا۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار