اشتہار

گراسی گراونڈ میں 22 نومبر کو جلسہ ضرور ہوگا،جماعت اسلامی سوات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سوات ڈاکٹر خالد فاروق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سوات ہر حال میں 22نومبر گراسی گراؤنڈ جلسہ عام کا انعقاد کریگی اوراسی جلسہ عام میں پورے ضلع سے ہزارو ں کے تعداد میں عوام کو جمع کریگی،جلسے جلوسوں پر پابندی کے ذریعے حکومت عوام اور عوامی دباؤ سے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے مارے ہوئے عوام 22 نومبر کو گراسی گراؤنڈ جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر ضلع حمید الحق اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق نے دفتر جماعت اسلامی سوات میں سوات کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور عوامی دباؤ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،جلسے جلوسوں پر پابندی کے ذریعے حکومت عوام اور عوامی دباؤ سے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،جماعت اسلامی ہر حال میں 22 نومبر گراسی گراؤنڈ جلسہ عام کا انعقاد ہر حال میں کریگی اور پورے ضلع سوات ہزاروں کے تعداد میں عوام کو جمع کریگی۔انہوں نے ارکان و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ارکان وکارکنان 22 نومبر گراسی گراؤنڈ جلسہ عام کا پیغا م پہنچائیں اور عوا م سے اپیل کریں کہ وہ کمر توڑ مہنگائی،بے روزگای اور نا اہل حکومت کے خلاف اس جلسہ عام میں شرکت کریں۔

اشتہار

Jamat islami
Comments (0)
Add Comment

اشتہار