اشتہار

مینگورہ میں شموزئی کے دو افراد کو قتل کردیا گیا

اشتہار

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس اسٹیشن رحیم آباد کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ امانکوٹ میں دو افراد شیر عالم ولد بہرام سکنہ چونگئی شموزئی اور کریم خان ولد شہریار سکنہ چونگئی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک جاں بحق افراد کے لواحقین نے کسی پر دعوے داری نہیں کی البتہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور جلد ہی ملزمان پکڑے جائیں گے۔

اشتہار

DeathFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار