اشتہار

بنڑ،نشے میں ٹُن افراد کے تصادم میں راہگیر جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بنڑ سکول کے قریب دو فریقین کے آپسی تصادم میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقہ بنڑ میں دو فریقین جہانگیر ولد تاج سکنہ امیر خان نویکلے،شہزاد خان ولد گل شاد سکنہ پٹھانے اور حسن ولد پیر بخش سکنہ عثمان خیل کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو رہی تھی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی کہ اس دوران فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر وہاں سے گزرنے والاریحان جاوید ولد جاوید اقبال ساکن لنڈیکس حال ڈنڈنو قلعہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد جاوید اقبال کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نشئی تھے اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ علاقہ بنڑ میں زیادہ آیا جایا نا کریں،اسی بات پر تینوں میں تصادم ہوا۔

اشتہار

deadFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار