اشتہار

تحریک انصاف کی نئی کابینہ،ساجد علی خان مستعفی،پارٹی میں مزید پھوٹ پڑ گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف سوات کے کابینہ کااعلان کرتے ہی پھوٹ پڑ گئی،سابق امیدوار پی کے تین اور پی ٹی ائی ضلع سوات کے نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر ساجد علی خان نے عہدے سے استعفی دے دیا،ساجد علی خان کے مطابق پی کے 3میں پاکستان تحریک انصاف کا ہر عہدہ اور ہر فیصلہ جرگہ اور جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، اس فیصلے میں پی کے 3کے تمام ورکرز کے استحقاق کو مجروح کیا گیا ہے اور ایک بار پھر پی ٹی آئی پی کے3 کے ورکرز کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے عہدہ نہیں بلکہ ورکرز کا اعتماد اور ان کے رائے قیمتی سرمایہ ہے اور ہم انشاء اللہ ڈاکٹر حیدر علی خان کی رہنمائی میں اپنا یہ سفر جاری رکھیں گے اور پی کے3پی ٹی آئی ورکرز ان جیسے ہتھکنڈوں کو نست و نابوت کرکے جمہوری طریقے سے اپنے حق کیلئے اواز اٹھائیں گے، انہوں کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ پی ٹی آئی پی کے3کے تمام ورکرز اپنے صفوں میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آئندہ لائحہ عمل کیلئے جلد کارکنوں کا اجلاس طلب کرکے ان کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

اشتہار

PTI Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار