اشتہار

کٹ گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے دیا جائے،سپین خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سماجی شخصیت اور سابقہ جنرل کونسلر سپین خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کٹ گاڑیوں کے خلاف آپریشن بلا جواز اور ذیادتی ہے، جہاں سے گاڑیاں برآمد کی جاتی ہے وہاں سے اس کی روک تھام کریں، لوگوں سے دو قت کی روٹی چھیننے کے لئے عوام کی گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہے۔اخباری بیان جاری کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ،ڈپٹی کمشنر اور مقامی ایم پی ایز نے اپنی مرضی کی قانون سازی کرتے ہوئے کٹ گاڑیوں کو سڑکوں پر نا چلانے کے احکامات جاری کئے جو ہم مسترد کرتے ہیں۔ جب گاڑیاں یہاں پر آگئی ہے تو ان کی پکڑ دکڑ سے مسلہ حل نہیں ہوگا،جہاں سے گاڑیاں بر آمد کی جاتی ہے وہاں پر اس کی روک تھام یقینی بنائیں، غریب لوگوں سے ان کی گاڑیاں ضبط کرنا سراسر ظلم ہے۔ سپین خان نے کہا کہ اگر پانچ دن کے اندر اندر اس مسلے کو کوئی اور حل نہ نکالا گیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

اشتہار

Spin Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار