اشتہار

حاجی بابا یوٹیلٹی سٹور سے چینی غائب کردی گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ حاجی بابا روڈ پر واقع یوٹیلٹی سٹور سے چینی غائب، عوام چینی کے حصول کے لئے خوار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا میں ہائی سکول کے قریب واقع یوٹیلٹی سٹور سے چینی غائب ہوگئی ،جس کے باعث یوٹیلٹی سٹور میں چینی کے حصول کے لئے جانے والے افراد خوار ہونے لگے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سٹور میں چینی موجود نہیں اور جب چینی کے لئے پوچھا جاتا ہے تو یہ جواب ملتا ہے کہ ان کے پاس چینی ختم ہوگئی ہے۔ لوگوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سٹور مالکان مبینہ طور پر سرکاری چینی کو پیکٹ سے نکال کر بوریوں میں ڈال دیتے ہیں اور بازار میں فروخت کردیتے ہیں جن میں ان سٹور مالکان کو منافع مل جاتا ہے۔ اس حوالے سے سٹور مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نا ہوسکا۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

Utility Store
Comments (0)
Add Comment

اشتہار