اشتہار

انصاف یوتھ ونگ کی کابینہ مسترد،انتخاب میں رشوت کا الزام

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) انصاف یوتھ ونگ کابینہ مسترد، نامزدگی کے خلاف یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ،شدید نعرہ بازی، عہدیداروں کے انتخاب میں رشوت وصولی کاالزام، آصف شہزاد کے خلاف نعرہ بازی، سنگین الزامات لگا دئے گئے۔ انصاف یوتھ ونگ سوات کے عہدیداروں کے انتخاب کے خلاف انصاف یوتھ ونگ کے سیکڑوں نوجوانوں کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے یوتھ ونگ کے ضلعی کابینہ کیلئے اراکین کے انتخاب کو جعلی قراردیتے ملاکنڈڈویژن کے صدر آصف شہزاد کو شدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ صدارت کا عہدہ انہوں نے دولاکھ روپے وصول کرکے دیاہے۔ مظاہرے سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماؤں سپین خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں عہدوں کی بندر بانٹ ہرگز قبول نہیں ہے یہ ایک جعلی کابینہ ہے جس کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ انصاف یوتھ ونگ پر اوپرسے فیصلے مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر آصف شہزاد کے خلاف نعرے درج تھے۔

اشتہار

IYF
Comments (0)
Add Comment

اشتہار