اشتہار

سوات میں صحافیوں کا تیسرا گروپ “سوات ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن” کے قیام کا اعلان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں صحافیوں کے تیسرے گروپ نے بھی کمر کس لی، سوات ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔سوات پریس کلب کے صحافیوں میں آپسی اختلافات کی وجہ سے جہاں صحافی برادری دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے وہی ڈگری یافتہ اور ورکنگ جرنلسٹس نے تیسرے تنظیم کے قیام کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے گروپ میں وہ صحافی شامل ہے جو ورکنگ جرنلسٹس ہے اور مختلف قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک ہے، ان صحافیوں کو پریس کلب میں بھی ممبر شپ نہیں دی جارہی اور ناہی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میں انہیں شامل کیا جا رہا جس کے بعد ان ڈگری یافتہ ورکنگ جرنلسٹس نے تیسرے اور مضبوط گروپ کے قیام کا اعلان کردیا۔ تنظیم کا نام سوات ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن رکھا گیا ہے اور جلد ہی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

اشتہار

SWJA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار