اشتہار

کالام کی شدید سردی میں برف پر کبڈی کے مقابلے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام میں تیسرے سال بھی برف پر سنو کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ کالام کے شاہی گراونڈ میں برف پر کبڈی کے مقابلوں کا تیسرے سال بھی انعقاد کیا گیا جس میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ شدید برف اور سردی میں کبڈی کے مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کبڈی کے مقابلوں کو دیکھنے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ منتظمین کے مطابق کبڈی کے مقابلوں کا مقصد ونٹر ٹورزم کو پروموٹ کرنا ہے۔گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی کبڈی کے مقابلے کرائے گئے جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ کبڈی کے مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔

اشتہار

kabaddiSnow Kabaddi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار