اشتہار

ملوک آباد میں چھت گرنے سے 15 خواتین اور 11 بچے زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں فضل رحمان کے گھر میں لوگ فاتحہ خوانی کے لئے جمع تھے اور لوگ چھت پر بیٹھے ہوئے تھے کہ زیادہ وزن کی وجہ سے چھت نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 15 خواتین اور 11 بچے زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار

House roof collapsed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار