اشتہار

بلوگرام گراونڈ کے درخت نامعلوم افراد نے کاٹ دئے، تین سال کی محنت ضائع

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بلوگرام گراونڈ میں لگائے گئے درخت نامعلوم افراد نے کاٹ ڈالے،تین سال کی سخت نگہداشت ضائع ہوگئی، بلوگرام سکول انتظامیہ اور علاقہ عمائدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے بلوگرام میں نامعلوم افراد کی جانب سےگراونڈ میں لگائے گئے درختوں کو کاٹ دیا گیا۔ گراونڈ میں سڑک کی طرف ہائی سکول انتظامیہ اور سکول کے بچوں کی جانب سے 2018 میں درخت لگائے گئے تھے جس کے لئے باقاعدہ جنگلے بھی نصب کئے گئے تھے جسے گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کاٹ لیا ہے، سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین سال ان درختوں کی سخت حفاظت کی گئی تھی اور گزشتہ روز نامعلوم افراد نے قصداً یہ درخت کاٹ دئے جو کافی بڑے بھی ہوگئے تھے۔ سکول انتظامیہ اور طلباء میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے جبکہ علاقے کے لوگ بھی ملزمان کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اشتہار

BalogramTrees
Comments (0)
Add Comment

اشتہار