اشتہار

سوات یونیورسٹی کے طلباء بھی آن لائن امتحان کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے طلباء نے آن لائن امتحان کے لئے چارباغ میں یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء نے چھ گھنٹے تک مین شاہراہ کو بند رکھا جس کے باعث ٹریفک کی فراہمی معطل رہی۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں سوات یونیورسٹی کے سامنےطلباء نے فزیکل امتحان کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور خوازہ خیلہ چارباغ مین شاہراہ کو بند رکھا۔طلباء کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے یونیورسٹی میں کلاسز معطل رہی اور کورس آن لائن پڑھایا گیا جبکہ اب امتحانات فزیکل لئے جا رہے ہیں۔ طلباء نے کہا کہ جس طرح آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا تھا اُسی طرح اب یونیورسٹی انتظامیہ امتحانات بھی آن لائن لے۔ طلباء کے احتجاج کی وجہ سے مین شاہراہ چھ گھنٹے تک بند رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کی فراہمی معطل اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

اشتہار

Swat University
Comments (0)
Add Comment

اشتہار