اشتہار

زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن، بلوگرام گراونڈ میں نئے درخت لگا دئے گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے بلوگرام گراونڈ میں کاٹے گئے درختوں کی جگہ نئے درخت لگا دئے۔ گزشتہ روز بلوگرام گراونڈ میں بلوگرام ہائی سکول کی جانب سے لگائے گئے چنار کے درختوں کو کاٹا گیا تھا جس کی خبر زما سوات ڈاٹ کام پر نشر ہوئی اور سوشل میڈیا پر بھی سول سوسائٹی نے ہنگامہ برپا کردیا جس کے بعد جمعرات کے روز محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سےچنار کے نئے درخت لگادئے۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو درخت کاٹنے والے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے گئے جبکہ یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ ان درختوں کی حفاظت انتظامیہ خود کریں گی۔

اشتہار

BalogramTrees
Comments (0)
Add Comment

اشتہار