اشتہار

مٹہ،شیرپلم میں بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ شیرپلم میں بیٹے نے اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شیرپلم میں ملزم رحمت علی ولد سید عالم نے اپنی ماں مسماۃبخت زادگئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر سید عالم کی مدعیت میں دفعہ تین سو دو کے تحت رپورٹ درج کرلی اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردئے۔

اشتہار

deadFiring
Comments (0)
Add Comment

اشتہار