اشتہار

خوازہ خیلہ، چھ سالہ بچی کو “سورہ” کی بھینٹ چڑھا دیا گیا،پولیس نے بارہ افراد کوگرفتارکرلیا

اشتہار

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ لاخار میں چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ لاخار میں چھ سالہ ستوریہ دختر عبد السلام کو نجیب اللہ ولد شہمت خان کو سورہ میں دے دیا گیا تھا جس کے لئے علاقے میں ایک جرگہ بلایا گیا تھا اور پرانی عداوت ختم کرنے کے لئے چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھایا جا رہا تھا۔ جرگے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جرگے کے سترہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور وہاں سے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے کہنا ہے کہ عرصہ قبل اسلام اللہ نامی شخص نے مسماۃ فرحت سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اور اُسی تنازعے کو ختم کرنے کے لئے جرگے میں چھ سالہ بچی کو سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اشتہار

KHwazakhela
Comments (0)
Add Comment

اشتہار