اشتہار

اوڈیگرام تا شگئی ٹنل میرا منصوبہ ہے،سپین خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر سپین خان کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، علاقے کے عوام کے لئے اوڈیگرام تا شگئی تک سڑک بنائی جائے گی۔ سابقہ جنرل کونسلر سپین خان نے 2013میں اعلان کیا تھا کہ اوڈیگرام سے شگئی تک ٹنل بنایا جائے گا جس سے آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔ سپین خان کے اعلان کے بعد اس منصوبے پر غور کیا گیا اور منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اوڈیگرام سے شگئی تک پہاڑوں کے درمیان سڑک اور ٹنل بنائی جائے گی جس سے آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ گزشتہ روز باقاعدہ طور پر انجینئرز کی ٹیم نے علاقے کا سروے بھی کیا تھا اور بہت جلد منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی۔ اس ھوالے سے سپین خان نے کہا کہ علاقے کے لئے یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے،ایسے منصوبوں سے ہی علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اشتہار

Spin Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار