اشتہار

سوات میں سرکاری ملازمتوں کی خریدوفروخت کا انکشاف، واٹس ایپ چیٹس لیک ہو گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت کا انکشاف، ملازمتیں فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کی وٹس ایپ چیٹس لیک ہو گئی،سکرین شارٹس زما سوات کو موصول، ایک سکیل سے سولہ سکیل تک کی نوکریوں کے لئے باقاعدہ ریٹ مقرر کئے گئے ہیں،ذرائع کاانکشاف۔سوات میں مبینہ طور پر سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع بھر میں سرکاری ملازمتوں پر بولیاں لگائی جا رہی ہے اور جو زیادہ رقم مہیا کرتا ہے اُس کو نوکری مل جاتی ہے۔ ذرائع کی جانب سے زما سوات ڈاٹ کام کو ملازمتین بیچنے والے اور خریدنے والے کی وٹس ایپ چیٹس کی سکرین شارٹس موصول ہوئی ہے جس میں باقاعدہ طور پر نوکریاں خریدنے کی بات ہو رہی ہے،سکرین شارٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سکیل کے لئے چار لاکھ روپے جبکہ پانچ سکیل کے لئے چھ لاکھ روپیوں کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موصول ہونے والے سکرین شارٹس میں سولہ سکیل تک کی نوکری کی خرید و فروخت کی باتیں بھی کی جا رہی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سکرین شارٹس کس کی ہے؟ خریدنے والا اور بیچنے والا کون ہے؟سکرین شارٹس میں جو باتیں ہو رہی ہے وہ واقعی میں ایسا ہے یا کوئی غلط بیانی کی جا رہی ہے؟ اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے ۔

اشتہار

Govtjobs
Comments (0)
Add Comment

اشتہار