اشتہار

سوات میں واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج مظاہرہ۔ واپڈ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اور آل پاکستان کو ارڈی نیشن کونسل کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقدہوا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین عمر علی باچہ، ڈویژن چیئرمین رفیع اللہ اور ایپکا سوات کے صدر علی رحمن نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایما پر ملک کے مختلف اداروں کو اونے پونے داموں میں فروخت کررہے ہیں جس سے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، یونین کے عہدیدار اور ملازمین حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم حکومت سے پروزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ اقدام سے باز رہے، واضح رہے کہ اس سلسلے میں پا کستان کی سطح پر 15فروری کو اسلام آباد میں دھرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے ملازمین شرکت کریں گے اور مطالبات کے حل تک دھرنا جاری رکھیں گے اوراس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اشتہار

ProtestWAPDA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار