اشتہار

سوات، سوشل ویلفیئر نے خصوصی دستہ تشکیل دےد یا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گداگری کی بیخ کنی اور نشہ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے خصوصی دستہ تشکیل دے دیاگیا۔ مینگورہ شہر میں متعدد گداگروں کو اُٹھاکر دارالکفالہ منتقل کردیا گیا۔ خصوصی وردی میں ملبوس نوجوان سٹاف کو تربیت دے کر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ خصوصی نگرانی کرکے سوات میں گداگروں اور نشئی افراد کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں گے۔ اس کے بعد انہیں دارالکفالہ منتقل کیا جائے گا۔ دارالکفالہ میں نشئی افراد کی بحالی اور گداگروں کو تربیت دینے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان تھے، جنہوں نے اس اہم منصوبے کا افتتاح کیا۔

اشتہار

Social Welafre
Comments (0)
Add Comment

اشتہار