اشتہار

مٹہ، سوزوکی کھائی میں جاگری،14 افراد زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مٹہ میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگبڑ میں سوزوکی گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری جس میں سوار 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔تین شدید زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال پہنچایاگیا۔زخمیوں میں 2 مرد 6 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

اشتہار

injured
Comments (0)
Add Comment

اشتہار