اشتہار

تختہ بند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ تختہ بند میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں پراپرٹی ڈیلر کا قتل، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ قمبر سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی ڈیلر شاہ نسیم خان ولد امیر زادہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح دس بجے کے قریب شاہ نسیم خان اپنے کام کے لئے نکلا تھا کہ تختہ بند کے مقام پر پہلے سے تھاک لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کھول دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار