اشتہار

جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے، ڈی آئی جی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ریجن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے جبکہ سوات میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان کا اعلان کردیا گیا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ائی جی محمد اعجاز خان نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم اپریشن جاری ہے جس میں پولیس کو بڑی کامیابیاں ملی ہے اور پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورسٹ پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے،جو سیاحوں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے اور سیاحتی مقامات پر ان کی مدد کیلئے موجود رہتی ہے انہوں نے کہا کہ انے والے سیزن کیلئے سوات میں ٹریفک کیلئے منظم پلان تیار کیا گیا ہے اور وارڈن سسٹم کو مذید فعال بنادیا گیا ہے تاکہ انے والے سیاحوں کو ٹریفک کے وجہ سے مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بغیر کسی مشکل سے سیاحتی علاقوں کو رخ کرلیں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امسال سردی کے سیزن میں لاکھوں سیاحوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے پر فضاء مقامات کا رخ کیا

اشتہار

DIG
Comments (0)
Add Comment

اشتہار