اشتہار

سوات سنٹرل جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے تحت سوات سنٹرل جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل کے ہر شعبے سے وابسطہ ڈاکٹرز نے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دی،کیمپ میں مجموعی طور پرتین سو قید یوں کا نہ صرف طبی معائنہ کیا گیابلکہ ان میں ہر قسم کی ادویات بھی تقسیم کی گئیں، کیمپ کے اختتام پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ نے ڈاکٹرز اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا،ضلعی صدر نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ ہم سوات بھر میں مستحق لوگوں کی مزید مددجاری رکھ سکیں۔

اشتہار

Central Jail Saidu Sharif
Comments (0)
Add Comment

اشتہار