اشتہار

چارباغ، سرکاری موٹر کار سے دو کلو سے زائد چرس بر آمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چارباغ پولیس نے آرام باغ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران سرکاری موٹر کار سے 2258 گرام چرس بر آمد کرکےملزم احسان اللہ ولد پائی محمد سکنہ سیدو شریف کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار

( خبر جاری ہے )

ایس ایچ او چارباغ ایاز خان نے بتایا کہ اُن کو خفیہ اطلاع ملی تھی، انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات بر آمد کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

اشتہار

arrested by policeCharbaghCharbagh police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار