اشتہار

مالم جبہ میں سنو میراتھن ریس، خواتین کھلاڑیوں کی شرکت

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کےسیاحتی مقام مالم جبہ میں سنو میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس میں چار خواتین کھلاڑیوں سمیت سو کے قریب کھلاڑی شریک ہوئے جن میں بچوں سے لے کر بڑے شامل تھے۔پانچ کلو میٹر ریس میں فیضان علی، دس کلومیٹر ریس میں سہیل امیر، اکیس کلو میٹر ریس میں شیر خان جبکہ بیالیس کلو میٹر ریس میں اسرار خٹک نے پوزیشن حاصل کی۔میراتھن ریس کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ سوات میں یہ دوسری بار ہے کہ سنو میراتھن ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، مقابلوں کو مقصد سوات کے سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اشتہار

malamjabbaSnow Marathon
Comments (0)
Add Comment

اشتہار