اشتہار

خوازہ خیلہ، سوزوکی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ کے علاقہ تاروگے کے مقام پر سوزوکی گاڑی سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گری، خواتین و بچوں سمیت 8 افرادشدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ تاروگے میں سوزوکی گاڑی تیزرفتاری کے باعث سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم دو ایمبولینسز سمیت فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو خوازہ خیلہ منتقل کر دیا ۔

اشتہار

Accident
Comments (0)
Add Comment

اشتہار