اشتہار

خوازہ خیلہ،قبرستان سے پرانہ مارٹر گولہ بر آمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں قبرستان سے پرانا مارٹر گولہ بر آمد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے مارٹر گولے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بانڈئی میں قبرستان سے کھدائی کے دوران ایک پرانا مارٹر گولہ بر آمد کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور مارٹر گولے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے کو کشیدہ حالات کے دوران کھیتوں میں چھپایا گیا تھا اور گزشتہ روز کھدائی کے دوران بر آمد ہوا۔

اشتہار

KHwazakhelaPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار