اشتہار

مینگورہ، داماد نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ساس کو قتل کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ شریف آباد میں داماد نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ساس کو قتل کردیا، دوخواتین زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ شریف آباد میں ملزم عدنان نے اپنی ساس مسماۃ(ز) زوجہ رحیم زمان سکنہ بارامہ کو فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ(س) زوجہ مراد اور مسماۃ (ص) دختر رحیم زمان سکنہ بارامہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Mingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار