اشتہار

سوات ،میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے و جیکٹس دوبارہ پہننا شروع کردئے ہیں۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث میدانی علاقوں کا موسم سرد ہوگیا ہے۔ کالام، مالم جبہ،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑے اور جیکٹس دوبارہ پہننا شروع کردئے ہیں۔

اشتہار

rainingSnow Fall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار