اشتہار

سوات کے علاقہ کانجو میں آرمی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا مبینہ حملہ، ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک

اشتہار

سوات (زما سوات) سوات کے علاقہ کانجو میں آرمی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا مبینہ کا حملہ، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی، تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں نامعلوم دہشت گردوں نے آرمی کی گاڑی پر حملہ کردیا ، جوابی کاروائی میں آرمی نے فائرنگ کرکے ایک دہشت گرد کو موقع پر ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مکرم نامی زخمی دہشت گرد سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تاہم آرمی کی جانب سے اب تک کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے بعد ازاں آرمی نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

اشتہار

ArmyAttackhand grenadeKanjuPoliceSwatswatvalleyterrorterroristterrorizingآرمیحملہدہشتدہشت گردسواتفوجگاڑیگرنیڈہلاک
Comments (0)
Add Comment

اشتہار