اشتہار

وزیر اعظم کا دورہ ملاکنڈ،سوات ایکسپریس وے کا افتتاح

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی ان کے ہامرہ تھے۔ ذرائع کے مطابق زلم کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔

اشتہار

PM imran khanSwat Express way
Comments (0)
Add Comment

اشتہار