اشتہار

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایک کارخانہ سیل کردیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈجی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کی نگرانی میں زاید المیعاد اور ناقص خوراکی اشیاء کےخلاف کارروائیاں جاری ہے۔
مٹہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ دارمئ میں ایک کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں انتہائی ناقص اور حشرات سے خراب دال جو کہ سینکڑوں کلو پر مشتمل تھا سے بیسن بنایا جارہاتھا, دال کو سرکاری تحویل میں لیکر کارخانے کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے اعلامیہ کے مطابق مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ تحصیل کبل کے علاقوں میں بھی خوراک سے وابستہ کاروبار کا معائنہ کیا گیا۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ناقص صفائی کی وجہ سے کئ دکانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔کاروائی کے دوران مختلف دوکانوں سے ایکسپائر اشیاء اور غیر معیاری خوراکی مواد بھی موقع پر ضبط کیا گیا۔ ساتھ میں خوارک سے وابستہ کاروبار کی جیو ٹیگنگ بھی تیزی سے جاری ہے۔

اشتہار

Food Authority
Comments (0)
Add Comment

اشتہار