اشتہار

مینگورہ، تختہ بند اور ملحقہ علاقہ جات میں گزشتہ دومہینوں سے بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ تختہ بند اور ملحقہ علاقہ جات میں گزشتہ دو مہینوں سے روزانہ آٹھ گھنٹے کے لئے بجلی کی فراہمی معطل کردی جاتی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقوں تختہ بند،اہینگرو ڈھیرئی،کلاڈھیر اور ملحقہ علاقات جات میں گزشتہ دو مہینوں سے روزانہ کی بنیاد پر صبح 9بجے بجلی کی فراہمی معطل کردی جاتی ہے اور شام5بجے بحال کردی جاتی ہے۔ روزانہ8گھنٹے کی بجلی بندش سے عوام عاجز آگئے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دومہینوں سے روزانہ کی بنیاد پر بجلی بند کردی جاتی ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا تاہم ابھی تک مسلے کا حل نہیں نکالا جا سکا اور ناہی ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کیوں بند کی جاتی ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی ناروا بندش اور بے جا لوڈشیدنگ کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکیں۔

اشتہار

Loadshedding
Comments (0)
Add Comment

اشتہار