اشتہار

کانجو روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور گردوغبار، لوگوں کا جینا حرام ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کانجو روڈ پر گاڑیوں کی قطاروں اور گردوغبار نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔ مینگورہ کانجو روڈ جس پر گاڑیوں کا کافی رش ہوتا ہے اور اکثر اوقات منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائی پاس روڈ پر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کی وجہ سے اب گردوغبار نےبھی لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ( خبر جاری ہے )

اشتہار

لوگوں کا کہنا ہے کہ کانجو روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی جس کے باعث منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جبکہ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کی وجہ سے گردوغبار ہر وقت اڑتا رہتا ہے جس سے لوگ گلے اور سینے کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے متعلقہ ٹھیکدار سے مطالبہ کیا ہے کہ کام کے دوران سڑک پر پانی چھڑکا جائے تاکہ گردوغبار میں کمی آسکیں۔

اشتہار

Kanju Road
Comments (0)
Add Comment

اشتہار