اشتہار

شانگلہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

اشتہار

شانگلہ (زما سوات) شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ مقامی پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ آلوچ میں مقدمہ رجسٹرڈ کرلیا ہے، ملزمان کو ٹریس کرنے اور اصل قاتلوں تک رسائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

اشتہار

FiringMalakandMurderPoliceShanglaunknownشانگلہفائرنگقتلنامعلوم
Comments (0)
Add Comment

اشتہار