اشتہار

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف مقامات پرٹریفک حادثات ے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ  میں موٹر سائیکل حادثہ  کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو کبل منتقل کردیا۔دوسرا واقعہ چارباغ کے علاقہ آلہ آباد میں پیش آیا جہاں پر فلائنگ کوچ اور سوزوکی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے دونوں زخمیوں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں محمد گل اور برکت علی شامل ہیں۔

اشتہار

Accidents
Comments (0)
Add Comment

اشتہار