اشتہار

ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، فضل حکیم خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرشعبے میں ترقیاتی کام جاری ہے اورعوام کو ان کا حق ان کے دہلیز پر مل رہے ہیں موجودہ حکومت سوات کے تمام محرومیوں کا ازالہ کرکے اسکو ماڈل ضلع بنا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف سوات کے عوام کی تقدیر بدل دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹئی ڈب ملوک آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء فضل رحمان اور پی ٹی آئی سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے ہر ویلج کونسل کی سطح ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایاہے عوام کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر ہر شہری اور پی ٹی آئی ورکرز نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی شخص ناقض میٹیریل استعمال نہ کریں انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں اور عوام دوست ماحول میں عوام کے مشاورت پر بغیر کسی سیاسی سفارش کے مل رہے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء فضل رحمان نے اہلیان ملوک آباد کے جانب سے فضل حکیم خان یوسفزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ملوک آباد کے پہاڑی علاقوں کے راستوں کے پختگی سمیت دیگر عوامی مسائل کے خاتمے پر خطیر فنڈز خرچ کررہے ہیں اور ملوک آباد کو ہر جائز بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اشتہار

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار