اشتہار

سوات،قمبر سٹی سینٹر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ قمبر سٹی سینٹر میں دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ قمبر سٹی سینٹر میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچا دی اور آگ پر قابو پالیا۔مالک دکان کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اشتہار

Fire in shop
Comments (0)
Add Comment

اشتہار